واشنگٹن: (اے پی پی)امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کہتے ہیں شدت پسند تنظیم داعش اپنے مخالفین کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار مغربی ممالک میں بھی بھیجے جاسکتے ہیں ۔
امریکی سی آئی اے کیڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ داعش ناصرف کیمیائی ہتھیاروں بلکہ مختصر تعداد میں چھوٹے ہتھیاروں کیلئے کلورین اور مسٹرڈ گیس بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور خدشہ ہے کہ داعش اسے مغربی ممالک تک پہنچا دے گی ، انہوں نے کہ یہی وجہ ہے کہ انکی مختلف آمد ورفت ،رسد سمیت مختلف اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والے راستوں کو ختم کیا جارہاہے۔امریکی انٹیلی جنس اس معاملے کو بغور دیکھ رہا ہے اور متحرک انداز میں سرگرم بھی ہے اور شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے زمینی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔