خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کی جانب سے عراق میں کیمیائی بموں کا استعمال جاری

بغداد:(اے پی پی) عراق کی سیکورٹی فورس کے خلاف عسکریت پسند تنظیم داعش نے ایک مرتبہ پھر کیمیائی بم استعمال کیے ہیں۔عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے ایک فیلڈکمانڈر نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ شام کرکوک کے نواحی علاقے البشی کے اگلے مورچوں پر تعینات عراقی سیکورٹی فورس پر مسٹرڈ اور کلورین بموں سے حملہ کیا ہے۔ البشیر کے علاقے کو عراقی فوج نے حال ہی میں داعش کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک اعلی عہدیدار جودت العیساوی نے بتایا ہے کہ اس حملے میں2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کرادیا گیا ہے۔داعش کے دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی کئی بار عراقی عوام اور سیکورٹی فورس کے خلاف کیمیائی بم استعمال کیے تھے جس میں 4 سو کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔