خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کی حمایت، سعودی شہری کو 20 سال قید کی سزا

داعش کی حمایت، سعودی شہری کو 20 سال قید کی سزا
سعودی(ملت آن لائن) فوجداری کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت، ملکی نظام کو نقصان پہنچانے والا ابلاغی مواد تیار کرنے، منحرف افکار پھیلانے والے ای گروپ میں شمولیت اور دہشت گرد کو 5 لاکھ ریال عطیہ دینے پر ایک سعودی شہری کو 20 برس قید کی سزا سنا دی۔ دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری دہشت گردوں سے رابطے استوار کئے ہوئے تھا اور انہیں چھپنے چھپانے کی سہولت مہیا کرتا تھا۔ یہ شہری متعدد افراد کو سعودی عرب سے شورش زدہ مقامات جانے میں تعاون فراہم کررہا تھا اور سرکاری اداروں کی حراست سے نکالنے کیلئے مختلف تدبیریں اختیار کررہا تھا۔ عدالت نے سعودی شہری کو مجموعی طور پر 20 برس قید کی سزا سنائی اور آئندہ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگا دی۔ عدالت نے اس کی موبائل سم منسوخ کردی جبکہ اس پر قید کی میعاد 20 برس مکمل کرنے کے بعد بھی اتنی ہی مدت تک مملکت سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی۔