خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کی سپلائی لائن کو کاٹ دیا گیا ہے،اوباما

واشنگٹن :(اے پی پی)امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے داعش کی سپلائی لائن کو کاٹ دیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں داعش کے مزید رہنما مارے جائیں گے۔واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ شام اورعراق میں داعش کے جنگجووں کی تعداد کم ہو رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں داعش کے مزید رہنما مارے جائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش دفاعی پوزیشن میں ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا عراق کے استحکام کیلئے معاونت کرتا رہے گا،شام کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے بارک اوباما نے واضح کیا کہ شام میں سیاسی تبدیلی کیلئے بشارلااسد کا استعفیٰ ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والی گلف کانفرنس میں شام کے مستقبل پربات ہوگی۔