خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کےخاتمےکیلئےعالمی کوششوں کی ضرورت ہے:بریٹ

عمان:(اے پی پی)امریکا کے نمائندہ خصوصی ایلچی بریٹ مک گرک کہتے ہیں کہ ‘داعش کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے مزید عالمی کوششوں کی ضرورت ہے’۔اردن کے دارالحکومت عمان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمیں داعش کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔امریکی ایلچی نے کہا کہ علاقائی استحکام،دہشت گردوں سے لڑنے اور بنیاد پرست گروپوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے اردن کا کلیدی کردار ہے۔شام اور عراق کے بڑے حصے پر داعش کا قبضہ ہے اور اس انتہا پسند گروپ کیخلاف جنگ میں اردن امریکی اتحاد کا حصہ ہے۔