خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کے خلاف جنگ، جرمنی کا سکیورٹی رسک نہیں بڑھے گا، جرمن وزیر داخلہ

برلن(ملت + آئی این پی)جرمنی کے وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگی کارروائیوں میں اضافے سے جرمنی کے سکیورٹی خطرات میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ ڈے میزئر نے یورپی کمیشن کے سکیورٹی کمشنرز کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام اور عراق سے واپس آنے والے یورپی جہادیوں کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انکا کہنا تھاکہ شام اور عراق میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگی کارروائیوں میں اضافے سے جرمنی کے سکیورٹی خطرات میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔