خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عراقی وزیراعظم

داعش کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عراقی وزیراعظم
بغداد:(ملت آن لائن) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ وہ داعش کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عراقی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ وہ اْس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دے دیتے۔ حکومت نواز شیعہ عسکری ملیشیا الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ چڑھائی کے آغاز پر ہی تقریباً 100 دیہات اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شام سے فرار ہونے والے داعش کے جنگجو اسی صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔