خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں آگ لگ گئی

دبئی ایئرپورٹ:(اے پی پی) پر ایمریٹس ایئرلائنز کے ایک طیارے کو آگ لگنے کے باعث ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ سے آرہا تھا اور دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی۔ ادھر ایمریٹس ایئرلائنز نے جاری کردہ بیان میں حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کے ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔ حادثہمقامی وقت کے مطابق 12:45 پر حادثہ پیش آیا۔ طیارے میں آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔