خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی انٹرنیشنل ایئر شو میں پاکستانی ہوابازوں کے شاندار کرتب

دبئی انٹرنیشنل ایئر شو میں پاکستانی ہوابازوں کے شاندار کرتب
دبئی: (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انٹرنیشنل ائر شو شروع ہوگیا۔متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے رنگا رنگ ایئر شو کا باضابطہ افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ایئر شو میں پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین وہاں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ایئر شو میں پاکستان کے پائلٹوں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔اس سال دبئی ایئرشو میں تائی ٹی 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کا ایف سولہ، متحدہ عرب امارات کا میراج 2000 اور تقنبہ اے این 132 بھی فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ 72500 شائقین اور 1200 نمائش کار پانچ روزہ ایئر شو میں حصہ لے لیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے رنگا رنگ ایئر شو کا باضابطہ افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ایئر شو میں پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین وہاں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ایئر شو میں پاکستان کے پائلٹوں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔اس سال دبئی ایئرشو میں تائی ٹی 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کا ایف سولہ، متحدہ عرب امارات کا میراج 2000 اور تقنبہ اے این 132 بھی فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔