خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی دنیا کا پہلا ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘ بنے گا، ولی عہد حمدان بن راشد

دبئی دنیا کا

دبئی دنیا کا پہلا ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘ بنے گا، ولی عہد حمدان بن راشد

دبئی :(ملت آن لائن) ولی عہد شیخ حمدان بن راشد مختوم نے کہا ہے کہ 2021 کے بعد متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں دفتری امور کے لیے صفحات کا کردار ختم ہوجائے گا اور تمام کام کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں گے جن کے پرنٹ آؤٹ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ’اسمارٹ دبئی آفس‘‘ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کردہ ایک تقریب میں ’’ پیپر لیس حکمت عملی ‘‘ کو بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی متحدہ عرب امارات کے سربراہ راشد بن المکتوم کی ہدایات پر ترتیب دی گئی ہے جن کا خواب دبئی کو ایک اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنا ہے جہاں جدید تقاضوں کو کماحقہ پورا کیا جائے گا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا شہر ہوگا۔
ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کا دل دہلانے والے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ
ولی عہد حمدان بن راشد نے کہا کہ ’’پیپر لیس اسٹریٹیجی‘‘ کے نفاز کے بعد سرکاری دفاتر میں مراسلات اور دیگر کاموں کے لیے صفحات کے استعمال کے بجائے انٹرنیٹ کا استعمال ہوگا اور تمام تر ڈیٹا اور کام کمپیوٹر پر منتقل ہوجائیں گی۔
دبئی، ولی عہد حمدان بن راشد 2017 کی پُر اثر شخصیت منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کے بعد دبئی کے سرکاری دفاتر میں سالانہ ایک ارب صفحات کا استعمال ختم ہوجائے گا جنہیں ٹھکانے لگانا یا محفوظ رکھنا ایک دشوار کام تھا۔