خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی میں خاتون کے قاتل کی عمر قید کی سزا برقرار

دبئی ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی اپیل کورٹ نے خاتون کے قتل میں ملوث ایک غیر ملکی شہری کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ عرصہ قبل دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی شخص کا ایک طوائف کے ساتھ پیسوں کے معاملے میں جھگڑا ہو گیا خاتون نے پولیس اسٹیشن میں اسکی شکایت لگانے کی دھمکی دی جس پر ملزم نے خاتون کے گلے پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسکا مو بائل لے کر فرار ہو گیا۔جس کے بعد عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم مجرم کی جانب سے دوبارہ سزا ختم کرنے کے حوالے سے اپیل دائر کی گئی جسے اپیل کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔