خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی میں پاکستانی بس ڈرائیو نے ایک کلو سونا جیت لیا

دبئی میں پاکستانی

دبئی میں پاکستانی بس ڈرائیو نے ایک کلو سونا جیت لیا

دبئی:(ملت آن لائن) دبئی شاپنگ فیسٹیول میں ایک پاکستانی بس ڈرائیور نے 1 کلو سونا جیت لیا جس کی مالیت تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔ گولڈ اینڈ جیولری گروپ کی تشہیر کے لیے منعقدہ فیسٹیول میں ایک پاکستانی شخص لال جان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب لکی ڈرا کے آخری روز اس کا نام میگا ونر کے طور پر پکارا گیا۔ منتظمین نے ایک کلو سونا لال جان کے حوالے کیا جس کی مالیت قریباً 46 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یکایک مالا مال ہونے والے بس ڈرائیور نے انعامی رقم سے اپنی بس خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے بس ڈرائیور کی نوکری کررہے تھے لیکن اب وہ اپنی ذاتی بس کے مالک بننا چاہتے ہیں۔
پاکستانی شہری نے دبئی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے
لال جان نے کہا کہ وہ دو بچوں کے باپ ہیں ان کی قسمت ایک ایسے موقع پر پر کھلی ہے جب انہیں مالی معاونت کی شدید ضرورت ہے۔ اس انعام نے گھر میں بے پناہ خوشیاں بکھیردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں کبھی ایسا خوشی کا موقع بھی آئے گا، میں مالی طور پر گھریلو اخراجات اور گزر بسر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا تاہم اب انعام ملنے کے بعد بہت سی پریشانیاں اور مشکلات کم ہوجائیں گی۔