خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب امارات شیخ زائد النہیان کو انوکھا خراج تحسین

دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب

دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب امارات شیخ زائد النہیان کو انوکھا خراج تحسین

دبئی :(ملت آن لائن)دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب امارات شیخ زائد النہیان کو انوکھا خراج تحسین، دبئی شاپنگ مال میں خوبصورت اور طویل ترین فش ایکوریم میں پولیس افسران نے غوطہ زن ہو کر بانئی متحدہ عرب امارات اور پہلے امیر حکمراں شیخ زائد بن النہیان کی مداح میں بینر آویزاں کیا۔ دبئی مال میں واقع دنیا کا طویل ترین فش ایکوریم سمندری زندگی کو براہ راست دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ آتے ہیں تاہم آج تفریح کے غرض سے آنے والے افراد ورطہ حیرت میں ڈوب میں گئے۔دبئی پولیس کے چند اہلکار تیراکی کا لباس پہنے اچانک فش ایکوریم میں مچھلیوں سے کھیلتے ہوئے نظر آئے اور شائقین کے قریب آکر انہیں ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہتے ہوئے ساتھ ہی بانئی متحدہ عرب امارات شیخ زائد کی تصویر والا بینر آویزاں کیا جس میں اُن کے بارے میں تہینیتی اور توصیفی الفاظ تحریر تھے۔یاد رہے شیخ زائد بن النہیان متحدہ عرب امارات کے بانی تصور کیئے جاتے ہیں جو 6 مئی 1908 کو پیدا ہوئے تھے اور رواں سال انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سو سالہ جشن منایا جائے گا۔