خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی کار حادثے میں 2سگے بھائی جاں بحق

دبئی ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) دبئی میں تیز رفتار کار کے حادثے میں 2سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں بھائی اپنی کار میں سفر کر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔راس الخیمہ میں موجود انکے والدین کو جب حادثے کی اطلاع ملی تو انکے والد کو دل کو دورہ پڑ گیا جے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نوجوانوں کی عمریں 24اور25سال بتائی جاتی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں بھائی اپنے اچھے اخلاق کے باعث پورے خاندان میں مقبول تھے۔