خبرنامہ انٹرنیشنل

دبئی کے حکمران کی صاحبزادی شیخہ مریم کی منگنی ہو گئی

دبئی کے حکمران کی صاحبزادی شیخہ مریم کی منگنی ہو گئی
دبئی: (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی صاحبزادی شیخہ مریم کی منگنی ہو گئی ہے۔ دبئی کے حکمران خاندان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مبارکباد کی پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخہ مریم جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کی شہزادی شیخہ لطیفہ کی گزشتہ سال ہی شادی ہوئی تھی۔شیخہ لطیفہ نے انسٹاگرام پر اپنی کزن شیخہ مریم اور سہیل بن حمدان کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے عربی میں ایک خوبصورت نظم بھی تحریر کی ہے۔ اسکے علاوہ دبئی کے حکمران خاندان کے دیگر افراد نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغام شیئر کیے ہیں۔