خبرنامہ انٹرنیشنل

دریائےہڈسن میں امریکی طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک

نیو یارک: (اے پی پی) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان ایک چھوٹا طیارہ دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ طیارہ دوسری عالمی جنگ کے وقت ٹو وینٹج پی۔47 تھنڈر بولٹ طیارے ہے۔ ابھی تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جو طیارے کا پائلٹ تھا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔امریکی میرین جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔اس سے قبل 2009 میں ایک ہوائی جہاز کی دریائے ہڈسن دریا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، اس طیارے میں 155 مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافروں کو بچا لیاگیا تھا۔