خبرنامہ انٹرنیشنل

دمشق: شہریوں پرکیمیائی ہتھیارسےحملہ کس نےکیا؟معاملہ مزید الجھ گیا

دمشق: (اے پی پی) شام میں شہریوں پر حملہ کس نے کیا؟ معاملہ مزید الجھ گیا، دو روز قبل شامی شہر سراقب میں ہونے والے حملے پر متضاد دعوے سامنے آنے لگے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کیمیائی حملہ شامی حزب اختلاف نے کیا، شامی حزب اختلاف کی جانب سے راکٹ کے ذریعے کلورین گیس کو حکومتی علاقے پر پھینکا گیا، وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔ اس سے قبل شامی حزب اختلاف نے حملے کا الزام بشار الاسد حکومت پر عائد کیا تھا، کیمیائی حملے میں تیس افراد متاثر ہوئے تھے، حملے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی سامنے آئی تھی۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر گرنے کے کچھ ہی دیر بعد ”سرقیب“ کے اس علاقے میں زہریلی گیس کے کنٹینر فضاءسے گرا دیئے گئے، جس سے 33عام شہری متاثر ہوئے۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔