خبرنامہ انٹرنیشنل

دمشق میں روسی طیاروں کی بمباری سے 30 شہری ہلاک

دمشق میں روسی طیاروں کی بمباری سے 30 شہری ہلاک

دمشق:(ملت آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ روسی جیٹ طیاروں نے یہ بمباری دمشق کے مشرقی علاقے مسرابا میں کی ہے۔ یہ علاقہ باغیوں کے زیر قبضہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں اور روسی طیاروں نے اسی گنجان آباد علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں۔ انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 50 افراد ہلاک رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی طیاروں نے دمشق کے اطراف اور نواح میں قصبوں پر بھی فضائی حملے کیے جس میں کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ کیا پاکستان کو امریکا سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہئے؟ مذکورہ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہیں اور کچھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے زخمیوں نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد روسی طیاروں کے حملے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔