خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے،اوباما

کولوراڈو:(اے پی پی) مریکہ کے صدر براک اوباما نے ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو سپرنگز میں امریکہ کی ایئر فورس اکیڈمی کے کانووکیشن سے خطاب کیا۔انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو اپنے عہد صدارت کے 7 سالوں کے دوران قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق سے آگاہ کیا۔اوباما نے فضائیہ کے نو تربیت یافتہ جوانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں امریکہ کی قیادت اور سرگرمی سے منہ نہ موڑیں۔ہم الگ تھلگ نہیں رہ سکتے۔ عالمگیر اور باہمی طور پر مربوط دنیا میں یہ ناممکن ہے۔ غیریقینی کے اس وقت میں کبھی کبھار اس بات میں بہت کشش ہوتی ہے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں اور ایسے تنازعات سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں جن کا حل انتہائی مشکل ظر آتا ہے اور دوسرے ملکوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں۔‘‘انہوں نے ملک میں جاری متنازع پرائمری انتخابات کا ذکر نہیں کیا مگر ان کے بیان میں ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر چھپی تنقید تھی جنہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے اور نیٹو میں امریکہ کی شمولیت پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ہم اپنی توجہ صرف داخلی معاملات پر مرکوز نہیں کر سکتے۔ ہم الگ نہیں رہ سکتے۔ یہ جھوٹی تسلی ہو گی۔‘‘