خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کوپرامن بنانےکی کوششیں جاری رکھیں گے:اوباما

ہیروشیما(آئی این پی )امریکی صدر بررک اوباما نے دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے جاپانی شہر ہیروشیما کا تاریخی دورہ کیا ،انکا کہنا تھا کہ 70سال پہلے آسمان سے زمین پر گرنے والی موت نے دنیا کا منظر نامہ تبدیل کردیا تھا،امریکا اور جاپان صرف اتحادی نہیں بلکہ دوست بھی ہیں، انسانی اداروں میں برابر کی ترقی کے بغیر تکنیکی ترقی ہمارے لیے عذاب بن سکتی ہے، سائنسی انقلاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی انقلاب کی بھی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے جاپان کے شہر ہیروشیما کے تاریخی دورے کے دوران ایٹمی حملے کی یادگار کا دورہ کیا ۔ امریکی صدر نے جنگ دوئم میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے، 1945 کے بعد سے جاپان کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدرہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کو پرامن بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ میرا دورہ جنگ دوم کے شہیدوں کو یاد کرنے کا بہترین موقع ہے ۔انھوں نے کہاکہ دنیا کا ہرمذہب امن کا درس دیتا ہے اور کوئی بھی مذہب معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔صدر اوباما نے کہاکہ 71 سال پہلے آسمان سیزمین پر گرنے والی موت نے دنیا کا منظر نامہ تبدیل کردیا تھا۔ساتھ ہی انھوں نے مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پر امن بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا یہ دورہ بھی انسانی بنیادوں پر ہے۔براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا اور جاپان صرف اتحادی نہیں بلکہ دوست بھی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اداروں میں برابر کی ترقی کے بغیر تکنیکی ترقی ہمارے لیے عذاب بن سکتی ہے، سائنسی انقلاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی انقلاب کی بھی ضرورت ہے۔اوبامامہ نے کہا ہے کہ ہیر وشیما کا دورہ انسانی بنیادوں پر کررہاہوں،دورہ جنگ عظیم دوئم میں ہلاک افراد کو یاد کرنے کا بہترین موقع ہے،جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ دوئم دو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ تھی،مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے اقدامات کریں گے۔دنیاکو پر امن بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے،دنیا کو جنگ سے بچانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔امریکی صدر کی ہیروشیماآمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران 6 اگست 1945 کو امریکا نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔یہ دنیا کا پہلا ایٹمی حملہ تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق براک اوباما کا اس سے قبل کہنا تھا کہ وہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی معافی نہیں مانگیں گے۔