خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کی آخری جنگ کا عنقریب آغاز، پوری دنیا ہل کر رہ گئی

دنیا کی آخری

دنیا کی آخری جنگ کا عنقریب آغاز، پوری دنیا ہل کر رہ گئی

اسلام آباد(ملت آن لائن) حالیہ دنوں میں روس اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی سرد جنگ کے زمانے کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہے جس سے پوری دنیا پر ہولناک ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلاتا نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں ایک سابق روسی جنرل نے ایساخوفناک اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج میں 41سال ملازمت کرنے والے جنرل ایوجنی بزہنسکینے کہا ہے کہ سرگئی سکریپل اور اس کی بیٹی یولیا کو زہردیئے جانے کے معاملے پر روس اور مغربی دنیا میں جس قدر کشیدگی بڑھ چکی ہے جس طرح یورپی ممالک و امریکہ سے روسی سفارتکاروں کو نکالا جا رہا ہے اس سے خوفناک ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔یہ جنگ انسانی تاریخ کی آخری جنگ ہو گی کیونکہ اس میں دنیا سے انسانیت کا خاتمہ ہو جائےگا۔امریکہ کہہ رہا ہے کہ وہ سرگئی اور اس کی بیٹی کو زہردیئے جانے کے معاملے پر روس پر دباﺅ جاری رکھے گا۔ وہ روس پر دباﺅ بڑھا کر کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ کیا وہ اس سے روس میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے؟ یہ بیکار ہو گا۔ امریکہ روسیوں کو جانتا نہیں ہے۔ ان پر جتنا زیادہ دباﺅ بڑھایا جائے گا وہ اتنا ہی اپنے صدر کے گرد جمع ہوں گے۔ انہوں نے ہمارے سفارتکاروں کو نکالا، ہم نے ان کے سفارتکاروں کو نکال دیا، اس پر انہوں نے مزید ہمارے سفارت کار ملک بدر کر دیئے۔ اب اگلا قدم کیا ہو گا؟ اصل میں وہ روس کو گھیر کر کونے سے لگانا چاہتے ہیںلیکن یہ سب کچھ خطرناک ہوگا۔