خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی گئ

دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی گئ

لاہور: (ملت آن لائن) آسٹریلوی ایوی ایشن سیفٹی اور پراڈکٹ رینکنگ ایجنسی نے سال 2018ء کے لیے دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق ائیر نیوزی لینڈ دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی ہے۔ سال 2018 کے لیے دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیاں یہ ہیں۔ ائیر نیو زی لینڈ پچھلے پانچ سالوں سے اس فہرست پر اول مقام قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس کمپنی کو بہترین پریمئیم اکانومی کلاس کا بھی ایوارڈ ملا ہے۔ آسٹریلوی ائیرلائن کانتاس بہترین فضائی کمپنی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ اس کمپنی کو بہترین کھانے، بہترین لائونج اور بہترین ڈومیسٹک کلاس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست میں تیسرا نمبر لینے والی فضائی کمپنی سنگاپور ائیرلائنز کو بہترین عملے کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست میں ورجن آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بہترین بزنس کلاس کا ایوارڈ اسی ائیر لائن کو دیا گیا ہے۔ برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس ائیر لائن نے یورپ میں لمبا ترین سفر کرنے کا بھی ایوارڈ جیتا ہے۔ اتحاد ائیرویز کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ اس کمپنی کو مشرق وسطیٰ میں لمبا ترین سفر کرنے کا بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آل نپون ائیرویز جاپان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے۔ اس کا نمبر بہترین فضائی کمپنیوں کی فہرست میں ساتواں ہے۔ کورئین ائیر کا اس فہرست میں آٹھواں نمبر ہے۔ اس ائیر لائن کو کشادہ نشستوں کی وجہ سے بہترین اکانومی کلاس کا بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ کیتھے پیسفک ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی ہے۔ اپنی بہترین خدمات کی وجہ سے اس کا نمبر اس فہرست میں نواں ہے۔ جاپان ائیر لائنز اس فہرست میں دسویں نمبر پر پے۔