خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کی سب سے بڑی کروز شپ’’ہارمنی آف دی سیز‘‘فرانس کےحوالے

سینٹ نزارے:(اے پی پی) دنیا کی سب سے بڑی کروز شپ’’ہارمنی آف دی سیز‘‘فرانس کے حوالے کر دی گئی۔پر تعیش مسافر بردار کشتی کو فرانسیسی شپ یارڈ میں فرانسیسی حکسم کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بتایا گیا کی ہارمنی آف دی سیز دنیا کی سب سے بڑی 120000 ٹن وزنی کروز لائینر ہے جس میں 8500 افراد سما سکتے ہیں،کشتی کی لمبائی362 میٹر (ایفل ٹاور سے پچاس میٹر زیادہ لمبائی)اور چوڑائی66 میٹرہے،اس کروز شپ کی تکمیل پر تقریباً ایک ارب یورو خرچ آیا ہے اس میں سولہ ڈیک ہیں۔اس کشتی میں بنائے گئے پارک میں بارہ ہزار چھوٹے بڑے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ اس میں 1400 سیٹوں والا تھیٹر اور تفریح گاہیں بھی ہے ۔اس کی 10 منزلیں ہیں۔