خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا

ماسکو: (ملت+آئی این پی)دنیا کے سب سے یخ بستہ گاوں کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سردی سے ٹھٹھرنے والے ایک بار روسی گاوں Oymyakonہو آئیں جہاں ٹھنڈ اتنی ہے کہ آپ کے کڑاکے نکل جائیں۔ دنیا کے سب سے یخ بستہ گاوں Oymyakon کا درجہ حرارت ان دنوں منفی 71 تک گر گیا ہے۔روس میں واقع دنیا کے سب سے ٹھنڈے علاقے Oymyakon کوپولی آف کولڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں گرمی ہو یا سردی درجہ حرارت منفی میں ہی رہتا ہے۔ کم سے کم منفی 51 اور زیادہ سے زیادہ منفی 71 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری گاڑی بند ہونے کے ڈر سے سارا دن اسے رننگ حالت میں رکھتے ہیں۔ پانچ سو افراد پر مشتمل آبادی کے اس گاوں کے لوگوں کی زیادہ تر خوراک ہرن کا گوشت ہے۔ یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔