خبرنامہ انٹرنیشنل

دنیا کے 100 بہترین ائیر پورٹس کی فہرست جاری

دنیا کے 100 بہترین ائیر پورٹس کی فہرست جاری

ریاض (ملت آن لائن) دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں میں مدینہ منورہ کاائیر پورٹ عرب ممالک میں 5 ویں نمبر پر منتخب کر لیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق سویڈن میں منعقدہ مقابلہ جس میں 100 ممالک کے 7ہزار سول ایوی ایشن کے کارکنوں نے شرکت کی تھی ، 300 سے زائد ر طیارہ سازی کے ماہرین شریک ہوئے ۔ مقابلے میں 5 عرب ممالک کے ائیرپورٹوںکو بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا جن میں عرب ممالک کی فہرست میں دبئی ائیر پورٹ دوسرے نمبر پر جبکہ دنیا میں 23 ویں نمبر پر رہا ۔ ابوظہبی تیسرے نمبر جبکہ عالمی سطح پر 53 ویں نمبر ، بحرین کا ہوائی اڈا عرب ممالک کی فہرست میں چوتھے جبکہ عالمی سطح پر 73 اور مدینہ منورہ کا ائیر پورٹ 5 ویں جبکہ عالمی سطح پر 93 نمبر پر رہا۔