خبرنامہ انٹرنیشنل

دوسرے ممالک کے انتخابات میں دخل اندازی، سابق سی آئی اے چیف نے تصدیق کر دی

دوسرے ممالک کے انتخابات میں دخل اندازی، سابق سی آئی اے چیف نے تصدیق کر دی

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکا دوسرے ممالک کے انتخابات پر اثر انداز ہوتا ہے، سابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے تصدیق کر دی، جیمز وولسے کہتے ہیں کہ مداخلت اچھے مقاصد کے لیے ہوتی ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں امریکا کا گھناؤنا کھیل، دوسرے ممالک کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا اعتراف، سابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے تصدیق کر دی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جیمز وولسے کا کہنا تھا کہ امریکا دوسرے ممالک کے انتخابات پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن اس کے مقاصد نیک ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ جیمز وولسے بل کلنٹن کے دور میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…مسجد الحرام میں تاش کھیلنے والی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی عرب: (ملت آن لائن) مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں موجود مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ اہم عبادت گاہ مسجد الحرام میں مبینہ طور پرتاش کھیلنے والی خواتین کی متنازع تصاویر سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقع میں ملبوس 4 خواتین فرش پر بیٹھی آرام سے تاش کے پتوں سے کھیل رہی ہیں۔ تاش کے پتے کھیلنے والی چاروں خواتین سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس ہیں جس وجہ سے ان کے چہرے دکھائی نہیں دے رہے۔ تصویر میں دیگر نقاب اور برقع پوش خواتین و احرام میں ملبوس مرد حضرات کو بھی فرش پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گذشتہ 3 دن میں ان 4 خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں۔ جو حرم شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں مصروف تھیں۔ تاہم اب اس حوالے سے سعودی حکام کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکار نے خواتین کو تنبیہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی تقدیس کے خلاف ہے۔ یہ سن کر خواتین نے تاش کھیلنا بند کر دیا اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔