خبرنامہ انٹرنیشنل

دولت مشترکہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے: حسینہ واجد

دولت مشترکہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے: حسینہ واجد
ڈھاکا: (ملت آن لائن) دولت مشترکہ کی 63 ویں پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے رکن ممالک سے اراکان مسلمانوں کے مسئلے کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت کے مظالم کی وجہ سے اراکان مسلمان اپنے گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جس سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے روانہ کئے گئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بنگلا دیش کے اوکٹاو قصبے پہنچ گئی۔ امدادی سامان خوردنی اشیاء کے پیکٹوں پر مشتمل ہے۔ تیکا کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اراکان صوبائی انتظامیہ کے تعاون سے خوردنی اشیاء کو مستحق پناہ گزینوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔