خبرنامہ انٹرنیشنل

دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،جرمن چانسلر

پیرس: (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے پر دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔یہ بات فرانسیسی صدارتی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے عمل کو کیسے جاری رکھا جائے۔ فرانسیسی صدر نے متنبہ کیا کہ علیحدگی کے بعد ہمیں تقسیم، نااتفاقی اور جھگڑے کا خطرہ ہے۔ان دونوں رہنماؤں کی برلن میں ملاقات ہونے والی ہے۔