خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشتگردوں سے تعلق کا شبہ، ایف بی آئی کی 300پناہ گزینوں سے پوچھ گچھ

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملک میں داخل ہونے والے 300پناہ گزینوں سے دہشت گردوں سے رابطوں کے شبے میں پوچھ گچھ کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے امریکا میں داخل ہونے والے تین سو پناہ گزینوں سے دہشت گردوں سے رابطوں کے شبے میں پوچھ گچھ کی ہے۔امریکی داخلی سلامتی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا میں آنے والے تین سو پناہ گزینوں سے دہشت گردی کے شبے میں تفتیش کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا امریکا میں داخل ہونے والے افراد کا کسی دہشت گرد گروپ کیساتھ کوئی تعلق ہے یا نہیں۔امریکی وزیر انصاف جیف سیچنر نے سوموار کو بتایا کہ ایف بی آئی نے دہشت گردی کے شبے میں تین سو مشتبہ پناہ گزینوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کا ترمیم شدہ صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں عراق کے شہریوں کو مستثنی کیا گیا ہے۔نئے صدارتی حکم نامے میں چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔