واشنگٹن:(آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اوردہشتگردحملوں سے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسراملک متاثرنہیں ہوا،ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ افغان امن مذاکرات پر سنجیدہ بات چیت ہوئی۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے،طالبان مذاکرات میں شامل نہ ہوئے تو توامریکی فوج افغانستان میں امن کے قیام تک موجود رہے گی اور افغان فورسز کو ٹریننگ بھی دے گی۔ ترجمان نے کہا کہ امن مذاکرات کامقصد معاہدیتک پہنچنا ہے، امریکا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔جا ن کربی نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مسئلے کا پْرامن حل چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور دہشتگرد حملوں سے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک متاثرنہیں ہو ا،جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے متعلق سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے۔