خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردوں کو اپنی گھناونی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہو گی:ترک صدر

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اپنی گھناونی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہو گی۔ ترک میڈیا کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ترکی میں دہشتگردی کی سوچ رکھنے والوں کواس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔ ترکی کے صدرکا کہنا ہے کہ ترکی کی راہ میں کوئی بھی روڑے نہیں اٹکا سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دہشت گردی کو شکست دے دیں گے۔صدراردوان نے 14 مارچ کو دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر اپنا جائزہ بھی پیش کیا۔صدر نے کہا کہ اس حملے کے خاص اہداف ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔انہوں نیکہا کہ یہ حملہ کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں بلکہ پوری ترک قوم کے خلاف کیا گیا ہے جس سے دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔