ترکی:(آن لائن) ترکی کے صدر رجیب طیب اردوگان نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دیاربکر دھماکے سے حوصلے کمزور نہیں پڑسکتے۔ گزشتہ روز دیار بکر میں کار بم دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جب سے کردوں کے خلاف ترکی افواج نے آپریشن شروع کیا ہے اس وقت سے ترکی کا کوئی نہ کوئی شہر دہشت گردی کا شکار ہورہا ہے ملک کی کشیدہ سیکیورٹی صورتحال اور جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں حملے کے بعد ترک صدر رجیب طیب اردوگان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے ۔اس عفریت پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جمعرات کو دیار بکر میں بس ٹرمینل کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکے میں کرد علیحدگی پسند تنظیم ملوث ہے