خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردی کوجڑسےختم کرنےکیلئےعالمی برادری کومتحد ہونا پڑے گا: شاہ سلمان

ریاض: (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کی جانی چاہیے ۔ ادھرسعودی عرب نے دھماکوں میں ملوث 32 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں نیس ٹرک حملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا پڑے گا ۔ سعودی عرب میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق اب تک ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث پانچ ہزار سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں ۔