خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردی کی جڑیں افغانستان نہیں پاکستان میں ہیں، حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

دہشت گردی کی

دہشت گردی کی جڑیں افغانستان نہیں پاکستان میں ہیں، حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں لہذا پاکستان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے افغانستان میں لڑائی میں مزید شدت آئے گی لہذا اس پالیسی کی سختی سے مخالفت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اب مزید جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے، ناصرف امریکا اور پاکستان ہمارے برے حالات کے ذمہ دار ہیں بلکہ ہم خود بھی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔
امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، حامد کرزئی کا الزام
سابق افغان صدر نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں لہذا پاکستان کے خلاف اقدامات کیے جائیں، حامد کرزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرغلط بیانی سے کام لینے کا الزام لگایا تھا۔