خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردی کی لعنت کے خلاف سب کو لڑنا ہوگا: محمد بن سلمان

ریاض:(اے پی پی) سعودی عرب میں گذشتہ روز خلیج تعاون کونسل کے وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران تمام خلیجی ریاستوں نے دہشت_گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے مل کر لڑںے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الدرعیہ شاہی محل میں ہونے والے خلیجی وزراء دفاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سب کا مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔جلاس کے دوران عرب ممالک میں جاری دہشت گردی، اور امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ آج ہم مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتکب کررہے ہیں۔ ہماری کوششیں سنجیدہ ہیں اور ہمیں ان تمام رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ہوگا جو دہشت گردی کی بیخ کنی کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔