خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گرد ریاست سمیت ہر طرح کی پابندیوں کیلیے تیار ہیں، شمالی کوریا

دہشت گرد ریاست سمیت ہر طرح کی پابندیوں کیلیے تیار ہیں، شمالی کوریا
جنیوا:(ملت آن لائن) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چاہے پیانگ یانگ کو دہشت گرد ریاست قرار دے، ہم ہر طرح کی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مندوب ہان تئی سونگ نے واضح کیا کہ پیانگ یانگ کاجوہری پروگرام امریکی خطرے کو روکنے کے لیے ہے، شمالی کوریا جوہری طاقت کےمکمل حصول کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے اور ہم جوہری پروگرام چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن چاہے پیانگ یانگ کو دہشت گرد ریاست قرار دے، ہم ہر طرح کی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ہان تئی سونگ کے مطابق امن کے نام پر امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شمالی کوریا کو ڈرانے کے لیے ہیں لیکن ہم کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر اپنی دفاعی طاقت کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کریں گے۔ شمالی کوریا کے اگلے بیلسٹک میزائل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو ماہ پہلے کیے گئے طاقتور ترین بیلسٹک میزائل کے تجربات کا تسلسل برقرار رہے گا تاہم وہ نئے میزائل تجربے سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں بتا سکتے۔