نئی دہلی:(اے پی پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے نیچے پراسرار سرنگ کی دریافت کا انکشاف ہوا ہے.غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی عہد کے بنے ہوئے بھارتی پارلیمان کے نیچے سے پراسرار سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ یہ عمارت 1911 کی ہے جب برطانیہ نے بھارتی دارالحکومت کولکتہ سے دہلی منتقل کی اور یہ اپنے عہد کے بہترین فن تعمیر کا نمونہ ہے، بڑے محراب نما راستے سے گزریں تو آپ کو سخت لکڑیوں کے دروازے اور کھڑکیاں نظر آئیں گی جو شاہ ایڈورڈ کی شاہانہ سطوت کا کلاسیکی نمونہ ہیں، یہ سرنگ پارلیمان کی کوٹھڑیوں کے نیچے ہے اور اب یہ دہلی کی مقامی حکومت کا دفتر ہے. اندازے کے مطابق اس میں داخل ہونے کا دروازہ خفیہ ہے، آپ ایک سبز قالین کو ہٹاتے ہیں تو ایک کنڈی نظر آتی ہے۔ اس میں ایک خالی چیمبر ہے جو 5 فٹ گہرا اور 15 فٹ چوڑا اور ایک مزید راہداری اس چیمبر کے نیچے ہے، اس سرنگ کا پتہ اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے چلایا، انھوں نے اس کی موجودگی کے بارے میں اپنے اسٹاف سے افواہیں سنی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے قیدیوں کو لال قلعے سے لایا جاتا تھا، لال قلعہ مغل دور کی قلع بند عمارت ہے جہاں برطانوی حکومت سیاسی قیدیوں کو رکھتی تھی۔