نئی دہلی(آئی این پی ) غداری کے مقدمے کا سامنا کر نے والے دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے صدر کنہیا کمار پر یونیورسٹی کیمپس میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار پر یونیورسٹی کیمپس میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ واقعہ شام کے قریب ساڑھے چھ بجے کا ہے جب طلبا رہنما ا یڈمنسٹریٹیو بلاک کے سامنے قوم پرستی پر منعقد ایک ایک پروگرام میں تقریر سن رہا تھا۔عینی شاہد جے این یو کے ایک اور طالب علم موہت نے بتایا کہ حملہ آور نے جس نے اپنی شناخت وکاس چودھری یطور پر بتائی ہے، کنہیا کو بات چیت کے لئے اپنے پاس بلایا اور جب کنہیا اس کے قریب گیا تو اس نے طلبا رہنما کے ساتھ بدسلوکی کی اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارا۔