خبرنامہ انٹرنیشنل

ذاکر نائیک کو ہندوستان لانے کیلئے مقدمات تیار

ذاکر نائیک کو ہندوستان لانے کیلئے مقدمات تیار
ممبئی:(ملت آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک میں واپس لانے کیلئے ان کیخلاف مقدمات تیار کر لیے ہیں۔ ذاکر نائیک ان دنوں ملائیشیا میں میں مقیم ہیں۔ قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد انھیں بھارت کے حوالے کرنے کی باضابطہ درخواست بھیج دی جائے گی۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کا الزام ہے کہ 52 سالہ ذاکر نائیک نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب کرنے، دہشتگردی کے لیے رقوم فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔ این آئی اے کا یہ بھی الزام ہے کہ ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن مذہبی منافرت کو فروغ دینے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
دوسری جانب نائیک نے ان الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ انہیں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مذہبی ایذا رسانی اور عقوبت کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔