خبرنامہ انٹرنیشنل

ذمہ داران کو کٹہرے تک لانےمیں فرانس کی مدد کریں گے: اوباما

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے فرانسیسی شہر نِیس میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق براک اوباما نے 84 افراد کی ہلاکت کی وجہ بننے والے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے فرانس کو مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی طرف سے وہ فرانس میں خوفناک دہشت گردانہ حملہ نظر آنے والے اس واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کے تناظر میں وہ اپنے سب سے پرانے اتحادی فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔