خبرنامہ انٹرنیشنل

رابرٹ موگابے حکمران جماعت کی سربراہی سے برطرف

رابرٹ موگابے حکمران جماعت کی سربراہی سے برطرف
ہرارے:(ملت آن لائن) زمبابوے میں فوجی بغاوت کے بعد حکمران جماعت نے رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی سے برطرف کر دیا۔ افریقین نیشنل یونین پی ایف کی سربراہی سابق نائب صدر ایمرسن منگاگوا کو سونپی گئی جن کو کچھ عرصہ پہلے موگابے نے نائب صدارت سے ہٹا دیا تھا۔ صدر موگابے نے دو دن سے کھانا نہیں کھایا اور وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پارٹی عہدے سے برطرفی کے بعد موگابے کے مواخذے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔