واشنگٹن۔(ملت آن لائن) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے خلائی راکٹ میں خرابی کے باعث اس میں موجود ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی خلائی تحقیقی مرکز ناسا کے مطابق دونوں خلاباز سویوز کیپسول سے باہر آ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔ قزاخستان میں واقع روسی خلائی مرکز سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ان کا راکٹ دوران پرواز خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔