واشنگٹن۔اے پی پی) روزمرہ معمولات میں بیٹھنے کا دورانیہ کم کرکے عمر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے یہ بات امریکی طبی ماہرین نے دنیا کے 54 ممالک میں کی گئی ایک تحقیق کی رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 4 لاکھ 33 ہزار اموات کا باعث وہ موٹاپا ہے جو زیادہ دیر بیٹھنے خصوصاً ٹی وی کے سامنے بیٹھنے سے پیدا ہوتا ہے اور بیٹھنے کا دورنیہ 3 گھنٹے یومیہ سے کم کرکے اس موٹاپے سے بچا جاسکتا ہے اور اوسط عمر میں 0.2 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیٹھنے کے دورانیہ میں یومیہ آدھ گھنٹا حتیٰ کہ 10 منٹ کمی کرنے کے بھی خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔