خبرنامہ انٹرنیشنل

روس،ایران سے بھاری پانی خریدے گا

تہران :(اے پی پی) روس نے ایران میں تیار ہونے والے بھاری پانی کی خریداری کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادی میر ورونکوف نے کہا ہے کہ روس ایران سے باقی ماندہ بھاری پانی کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روس کی کمپنی روس ایٹم ایران سے بھاری پانی خریدے گی۔ولادی میر ورونکوف نے کہا کہ ایران بھی جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے تحت ، روس کو بھاری پانی کی فروخت میں دلچسپی رکھتا ہے۔گزشتہ ماہ حکومت امریکہ نے ایران سے ساڑھے 8ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 32 ٹن بھاری پانی کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔۔قابل ذکر ہے کہ ہائیڈروجن آکسائید،D2O یا 2H2O پر بھاری پانی کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس کے ظاہری اور کیمیائی خواص عام پانی سے ملتے جلتے ہیں اور اسے ایٹمی ری ایکٹر میں بطور موڈی ریٹر استعمال کیا جاتا ہے۔