خبرنامہ انٹرنیشنل

روس، شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ

روس، شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ

لاہور:(ملت آن لائن) شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ روس شام میں امریکا کے عمدہ، جدید اور اسمارٹ میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔
شام میں کیمیائی حملے کی بھاری قیمت چُکانی پڑے گی، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان لبنان میں تعینات روسی سفیر کے اس انٹرویو کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے شام میں میزائل داغے تو ہم امریکی راکٹس کو مار گرائیں گے اور جہاں سے وہ میزائل داغے جائیں گے ان مقامات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ روسی سفیر کے اس بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتباہی پیغام جاری کردیا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ، ’’روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کیے گئے تمام میزائل کو مار گرائے گا۔ تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اور اسمارٹ‘‘۔
Donald J. Trump

@realDonaldTrump
Russia vows to shoot down any and all missiles fired at Syria. Get ready Russia, because they will be coming, nice and new and “smart!” You shouldn’t be partners with a Gas Killing Animal who kills his people and enjoys it!

3:57 PM – Apr 11, 2018
129K
108K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ امریکا اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اس کشیدگی کی کوئی وجہ نہیں، روس کو اپنی معیشت بہتر بنانے کیلئے ہماری ضرورت ہے اور یہ کام بہت آسانی سے ہوسکتا ہے، ہمیں تمام ممالک کا تعاون چاہیے، ہتھیاروں کی دوڑ روکنی ہوگی‘‘۔
Donald J. Trump

@realDonaldTrump
Our relationship with Russia is worse now than it has ever been, and that includes the Cold War. There is no reason for this. Russia needs us to help with their economy, something that would be very easy to do, and we need all nations to work together. Stop the arms race?

4:37 PM – Apr 11, 2018
86.4K
48.9K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دھمکی آمیز پیغام پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے کہا کہ اسمارٹ میزائلز کو دہشت گردوں پر گرانا چاہیے شام کی قانونی حکومت پر نہیں جس نے اپنی سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی سال صرف کیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شام کی حکومتی فورسز نے باغی کے زیر اثر علاقے دوما میں مبینہ کیمیائی حملہ کیا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں مبینہ کیمیائی حملہ، 70 افراد ہلاک
اس حملے کے بعد امریکا اور دیگر یورپی ممالک نے انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی ملک روس کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتے ہیں۔ شامی حکومت اور اس کے اتحادی ملک روس نے کیمیائی حملے کی رپورٹس کو مسترد کیا تھا کہا تھا کہ اسے جواز بناکر اگر کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔ خیال رہے کہ شامی فورسز نے روس کی معاونت سے 18 فروری 2018 سے باغیوں کے زیر اثر علاقے مشرقی غوطہ میں بمباری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ان حملوں میں 1600 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔