خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی امدادی طیارہ 11 ریسکیو اہلکاروں سمیت لاپتہ

ماسکو:(اے پی پی) جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے جانے والا روسی امدادی طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں ریسکیو کے 11 رضاکار سوار تھے۔ روس کے علاقے ارکتسک میں ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں ریسکیو کے 11 رضاکار سوار تھے۔ روسی وزارت ایمرجنسی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو طیارہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا تھا جو لاپتہ ہوگیا جس میں عملے کے 11 رضاکار سوار تھے۔ روسی حکام کے مطابق طیارہ وزارت ایمرجنسی کا تھا جس کا رابطہ 3 ہزار میٹر بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا تاہم طیارے کی تلاش کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔