خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی ایئرلائنز کا مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت تمام 71 افراد ہلاک

روسی ایئر

روسی ایئرلائنز کا مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت تمام 71 افراد ہلاک

ماسکو: (ملت آن لائن) روسی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 71 افراد سوار تھے۔ حکام نے تمام افراد مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو فنی خرابی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد رابطہ مقطع ہوگیا۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، جہاز گرنے سے پہلے ہزار کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نیچے آرہا تھا۔ بد قسمت طیارے کا ملبہ ماسکو سے پچاس میل دور ایک قصبے میں بکھرا ہوا مل گیا، صدر پیوٹن نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اورسک ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے اوجھل ہوگیا۔ واضح رہے کہ 2015 میں سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایئرلائن صرف روس میں ہی کام کررہی تھی اور اس کی زیادہ تر پروازیں جارجیا اور آرمینیا کے درمیان ہی جاری رہی تھیں۔