خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی تحقیقات کیلئے روسی تفتیش کار انقرہ پہنچ گئے

انقرہ: (ملت+آئی این پی) ترکی میں روسی سفیر اندرے کارلووف کے قتل کی تحقیقات کیلئے روسی تفتیش کار انقرہ پہنچ گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلوو کے قتل کی تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے روسی تفتیش کار ترکی پہنچ گئے ہیں جو جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر قتل کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کریں گئے ۔ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلوو کو پیر کے روز فنون لطیفہ کی ایک نمائش کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ شام میں روسی مداخلت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ترکی میں روس کے سفیر کی ہلاکت پر ترک صدر طیب رجب اردوغان نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرے کارلوو کی ہلاکت ترک قوم پر حملہ ہے۔ادھر صدر ولادمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روسی سفیر پر حملے کا مقصد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھانے کی اور شام میں امن کی بحالی کی کوشش کو نقصان پہنچانا ہے۔62 سالہ اندرے کارلوو ایک منجھے ہوئے سفارتکار تھے جنھوں نے 1980 کی دہائی کا بیشتر حصہ شمالی کوریا میں بطور روسی سفیر گزارا۔1991 میں سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد انھیں جنوبی کوریا منتقل کر دیا گیا تھا اور 2001 میں وہ واپس شمالی کوریا میں بطور شفیر گئے۔اندرے کارلوو جولائی 2013 میں ترکی میں روسی سفیر تعینات کیے گئے۔ ان کے دور میں روس اور ترکی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی اور گذشتہ سال شامی سرحد کے قریب ایک ترک طیارے نے روسی جنگی جہاز ما گرایا تھا۔روسی کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے لگائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات حال ہی میں بہتری کی جانب بڑھے تھے۔