خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی توپ خانہ شمالی شام کے قریب پہنچا رہا ہے، امریکا

واشنگٹن۔:(اے پی پی) روس کے بھاری توپ خانے نے شمالی شام میں حلب شہر کے قریب پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روسی فوج کی جانب سے اس پیش قدمی پر امریکی حکومت کو شدید تشویش ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پالیمرا شہر پر شامی فورسز کے قبضے سے قبل بھی اسی طرز کی روسی عسکری نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ روس شام میں تعینات اپنے زیادہ تر جنگی طیارے واپس بْلا چکا ہے، تاہم روسی فوج اب ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شامی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔