خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی سفیر کا جسد خاکی ماسکو پہنچادیا گیا

ماسکو: (ملت+آئی این پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قتل ہونے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کا جسد خاکی ماسکو پہنچادیا گیا جسے وصول کرنے کیلئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے ترک ہم منصب بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے، جسد خاکی کو فوجی دستے نے سلامی بھی دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قتل ہونے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کا جسد خاکی ماسکو پہنچادیا ہے ۔آندرے کارلوف کی بیوہ بھی اسی طیارے میں موجود تھیں۔ روسی سفیر کے جسد خاکی کو وصول کرنے کے لیئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے ترکی ہم منصب بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے، جبکہ اس موقع پر فوجی دستے نے سلامی دی۔دوسری جانب روسی سفیر ٓندرے کارلوف کے قتل کی تحقیقات کے لیئے روس کی ٹیم ترکی پہنچ گئی ہے اور اس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ انقرہ میں فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے دوران سفیر آندرے کو آف ڈیوٹی پولیس اہلکار میلود میرٹ ایلٹنٹاس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔